سعودی عرب کی قومی پیداوار 6.8 فی صد تک کم رہے گی
جدہ (نیوزڈیسک) غیرملکی حاجیوں پر پابندی سے سعودی حکومت کو 12ارب ڈالر کا جھٹکا لگ گیا،جبکہ نجی شعبے کو 55ارب ڈالر کا نقصان پہنچے گا،حج کے دوران لاکھوں حاجیوں کی آمد سے سعودی عرب کو 12ارب ڈالر جبکہ نجی شعبے کو 55ارب ڈالر کی آمدنی ہوتی ہے،لیکن حج کو محدود کرنے سے سعودی حکومت کو جو پہلے ہی تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث سخت معاشی بحران کا شکار ہے اسے خاصا معاشی نقصان اٹھانا پڑے گا، حج کی آمدنی قومی پیداوار کا 7فیصد تک بنتی ہے، عالمی مالیاتی فنڈ کو توقع ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی اور کورونا وائرس کے باعث اٹھائے گئے اقدامات کی وجہ سے رواں سال سعودی عرب کی قومی پیداوار 6.8 فی صد تک کم رہے گی


































