Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

قوم گھروں سے باہر نکل کر حقیقی آزادی کیلئے اپنی بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے، علامہ ناصر عباس

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری و صوبائی صدر علامہ باقر عباس زیدی سمیت دیگر رہنماؤں نے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارض وطن بدترین حالات سے گزر رہا ہے اور حکمران سیاسی رسہ کشی میں لگے ہوئے ہیں۔ ملک و قوم ایک مرتبہ پھر سے مشرقی پاکستان جیسے سانحہ کے متحمل نہیں ہوسکتے، سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرکے عوام کو حقیقی آزادی کی جدوجہد سے روکا نہیں جا سکتا، آئین و قانون شکن امپورٹڈ حکومت کے سہولت کاروں کے ہاتھوں عوامی مقبول سیاسی رہنما کی احاطہ عدالت سے گرفتاری انتہائی شرمناک ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ بعض نامرئی قوتیں اپنے آپ کو آئین و قانون سے ماورا سمجھتی ہیں.
انہوں نے کہا ہے کہ عدالتوں کو مذاق بنانے والے عوام کے غیظ و غضب سے نہیں بچ سکیں گے، ایک طرف ملک لوٹنے والوں کی سرپرستی کی جا رہی ہے، دوسری طرف عوام اور پاکستان کے حقوق کے لئے جدوجہد کرنے والوں پر ظلم و بربریت کی انتہاء، یہ کسی بھی محب وطن پاکستانی کو قبول نہیں، اعلیٰ عدالتوں کو اس بدمعاشی کا فوری نوٹس لینا چاہیئے، یہ غیر منصفانہ رویہ کسی بھی جمہوری معاشرے میں ناقابل قبول ہے، اس اقدام سے صاف ظاہر ہے کہ ملک کو موجودہ بحرانی کیفیت سے نکالنے کے لئے کوئی بھی سنجیدہ اور مخلص نہیں ہے۔ رہنماؤں نے پاکستان سمیت پوری دنیا میں بسنے والے غیور پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ وہ گھروں سے باہر نکلیں اور اس فاشسٹ رجیم اور ان کے سہولت کاروں سے ملک کو حقیقی آزادی دلانے کے لئے اپنی بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کریں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular