
واشنگٹن : امریکی نیوز چینل این بی سی کے مطابق امریکا نے اپنے شہریوں کو لبنان سے نکالنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ اس سے پہلے پینٹاگون اپنے فوجی اثاثہ جات کی خطے میں منتقلی کرچکاہے۔ این بی سی کے مطابق اسرائیل حزب اللہ کو سرحد سے سفارتی انداز میں باہر نکالنا چاہتا ہے، اگر ایسا ممکن نہ ہوا تو فوج طاقت کے استعمال کے لیے تیار ہے۔ چینل نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ واشنگٹن لبنان سے مختلف اتحادیوں کے انخلا اور وہاں فوجی کارروائی کے لیے اتحادیوں کے ساتھ کوارڈینیشن کے لیے رابطے میں ہے۔ این بی سی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بحر متوسطہ میں امریکی میرینز اور ایک لڑاکا جہاز بھیج دیا گیا ہے جو وہاں موجود لینڈنگ شپ سے رابطے میں ہو گا۔


































