
لندن : دنیا بھر میں جنگی جرائم میں ملوث اسرائیلیوں کے خلاف کارروائی کیلئے وکلا نے قانونی اتحاد تشکیل دے دیا۔ لندن میں ایک لانچنگ تقریب میں انٹرنیشنل سینٹر آف جسٹس فار فلسطین۔ آئی سی جے پی نے کہاکہ گلوبل 195 پروجیکٹ اسرائیلی فوجیوں اور سیاسی قیادت کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے ملکی اور بین الاقوامی قانونی طریقہ کار کو استعمال کرنے کی کوشش کرے گا۔ آئی سی جے پی کے ڈائریکٹر طیب علی نے کہاکہ جنگی جرائم کے ذمہ دار افراد کا تعاقب کرنے میں بین الاقوامی قانونی اداروں کی رکاوٹ حائل ہے ۔ پولیس فورسز کی عالمی دائرہ اختیار کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکامی کے باعث اسرائیلی مشتبہ جنگی مجرموں کو کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلوبل 195 جیسے اقدامات جوابدہی پیدا کرنے کے لیے ضروری ہیں کیونکہ نسل کشی بلا روک ٹوک جاری ہے اور اسے مغربی حکومتوں اور عالمی اداروں کی حمایت حاصل ہے.


































