Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

لاہور: دربار بی بی پاکدامن محرم میں 10 روز کیلئے کھولنے کا فیصلہ

لاہور : محکمہ اوقاف پنجاب نے دربار بی بی پاکدامن کو محرم الحرام میں دس دن کیلئے کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔ محکمہ اوقاف نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے مشاورت کے بعد دربار کھولنے کا فیصلہ کیا۔ دربار بی بی پاکدامن کو تعمیراتی کاموں کی وجہ سے بند کیا گیا تھا۔ سیکریٹری اوقاف ابرار احمد نے دربار کا دورہ کیا اور دورے کے دوران زائرین کیلئے ہونیوالے انتظامات کا جائزہ لیا۔ منیجر اوقاف دربار جمیل احمد نے سیکرٹری اوقاف کو انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ سیکریٹری اوقاف ابرار احمد نے منیجر کو ہدایت کی کہ دربار پر آنیوالے زائرین کو کسی قسم کی مشکل پیش نہیں آنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ زائرین کو زیادہ دیر جمع نہ ہونے دیں، زائرین کیلئے ایسا میکانزم تیار کریں کہ جو زائر آئے فاتحہ خوانی کے بعد دربار چھوڑ دے تاکہ دوسرے زائرین کو زیارت کو موقع ملے۔ انہوں نے کہا کہ دربار کی تعمیراتی کام میں بھی تاخیری حربے برداشت نہیں کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular