Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

طاقت کی کمی ظالم حکمرانوں کے سامنے خاموش رہنے کا جواز نہیں بن سکتی، علامہ راجہ ناصر عباس

اسلام آباد: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے روز عاشورا کے پیغام میں کہا ہے کہ باطل قوتوں کے خلاف نواسہ رسول ﷺحضرت امام حسین ؑکا قیام جرات و استقامت کا وہ باب ہے جسے تاقیامت یاد رکھا جائے گا۔حق وباطل کے اس معرکے میں امام عالی مقامؑ نے گنے چنے افراد کے ساتھ میدان میں نکل کر عالم بشریت کو یہ درس دیا کہ افرادی قوت یا جنگی سازو سامان کی کمی ظالم حکمرانوں کے خلاف خاموش رہنے کا جواز نہیں بن سکتی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی دنیا میں حق و باطل کے دو گروہ موجود ہیں۔مظلوم کے ساتھ کھڑا ہونا انبیاءکرام و آئمہ اطہارؑ کا شعار ہے۔ہم نے مظلوم کا ساتھ دینا ہے۔مستکبرین و غاصبین کے مقابلے میں ان لوگوں کے ساتھ کھڑے ہونا ہی اخلاقی و شرعی تقاضا اور بشری ضرورت ہے جو جیو اور جینے دو کی پالیسی پر گامزن ہے۔جو مظلوم و بے گناہ لوگوں سے ان کی زندگیاں چھین رہے ہیں ہم نے ان کا مقابلہ کرنا ہے ان کا ساتھ دینے والوں کے خلاف آواز بلند کرنی ہے۔یہی لوگ وقت کے یزید ہیں۔ امام حسین علیہ السلام کے یہ الفاظ کہ مجھ جیسا اس(یزید) جیسے کی بیعت نہیں کر سکتا تمام حق پرستوں کے لیے قیامت تک کا درس ہے۔ خود کو صرف حسینی کہنے سے حق ادا نہیں ہوگا بلکہ امام عالی مقام کے کردار و عمل کی پیروی کر کے خود کو حسینی ثابت کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ یہ وقت امت مسلمہ کے اتحاد و اخوت کا ہے۔مسلمانوں میں تفرقے کی بات یہود و نصارٰی کے اسلام دشمن عزائم کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر تاریخی و علمی اختلافات پر الجھنے کے بجائے مشترکات پر باہم رہیں تاکہ باطل قوتوں کو ناکام بنایا جا سکے۔

مزید پڑھیے

Most Popular