Fri Oct 16, 2026

احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ

روزانہ کی خبریں

کراچی پھر پانی پانی، نشیبی علاقے زیر آب، انتظامیہ غائب

کراچی: کراچی میں گذشتہ شب سے ہونے والی بارش نے شہر کو پانی پانی کر دیا، نشیبی علاقے ڈوب گئے، سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہو گئیں، شہری انتظامیہ کہیں نظر نہیں آ رہی، مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے باوجود سندھ حکومت موثر انتظامات نہ کر سکی۔
کراچی میں وقفے وقفے سے بارش کے سبب ضلع وسطی، غربی، جنوبی اور شرقی میں جل تھل ایک ہو گیا، ڈیفنس خیابان شہباز میں دو فٹ پانی جمع ہونے سے عبداللہ شاہ غازیؒ، کے پی ٹی اور سب میرین انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک معطل ہو کر رہ گئی۔ شہر قائد میں بارشوں سے حادثات کے سبب مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے تین افراد جاں بحق جبکہ لائنز ایریا میں دو منزلہ رہائشی عمارت کا ایک حصہ گر گیا، ریسکیو حکام نے بروقت عمارت میں موجود دو افراد کو نکال لیا۔
کراچی سے حیدر آباد جانے والا ناردرن بائی پاس زیر آب آ گیا، موٹروے ایم نائن کچھ دیر بند رہنے کے بعد ٹریفک کیلئے بحال کر دیا گیا، انتظامیہ نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے، محکمہ موسمیات نے آج مزید بارشوں کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔
اُدھر لسبیلہ وندرندی میں طغیانی سے کئی گوٹھ زیر آب آ گئے، ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دی گیا، صوابی میں بھی موسلادھار بارشوں سے ندی نالے بپھر گئے، سڑکیں تالاب میں تبدیل ہوئیں اور پانی گھروں میں داخل ہو گیا، متاثرہ علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular