
کراچی : جعفرطیار سوسائٹی میں قمر رضا کو گولی مار کر شہید کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔23 دسمبر کو غازی چوک جعفر طیار میں چوک پر کھڑے ڈاکٹر جاوید کے بھائی قمر رضا کو دو موٹرسائیکل پر سوار ملزمان گولی مار کر فرار ہوگئے تھے۔ قمر رضا کے پیٹ میں گولی لگی تھی اور وہ اگلے دن جاں بحق ہوگئے تھے۔ پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر چھاپہ مار کارروائی کی اور ملزمان سعید احمد اور فاضل علی کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان ٹک ٹاکر ہیں اور ان کی عمریں 14 سے 15 سال کے درمیان ہیں۔ ملزم فاضل نے تھرل کے لیے گھر کے باہر کھڑے قمررضا کو گولی ماری تھی سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی ملزمان کو شناخت کر لیا گیا ہے۔ دیگر دو ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔


































