کراچی :آئی ایس او کے وفد کی علمائے کرام سے ملاقاتیں، قومی مسائل پر گفتگو

  Click to listen highlighted text! کراچی : ماہ محرم الحرام کی مناسبت سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے وفد کے ڈویژنل صدر محمد عابدی کی سربراہی میں شہر بھر میں علماء کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آئی ایس او رہنماؤں نے مرکزی ایڈشنل سیکریٹری شیعہ علماء کونسل مولانا ناظر عباس تقوی،مولانا حسن ظفر نقوی، مولانا علی رضا رضوی، مولانا زکی باقری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقاتیں کیں۔ ملاقات کے موقع پر ایام عزا میں کراچی بھر میں منعقد ہونے والی مجالس عزا،تعلیمی اداروں میں یوم حسین ع کے انعقاد، نماز دوران مرکزی جلوس اور خصوصاً قومی مسائل کے حوالے سے گفتگو کی، اس موقع پر علمائے کرام نے آئی ایس او کی جانب سے سال بھر کی جانے والی تعلیمی کاوشوں کو سراہتے ہوئے آئی ایس او کے ساتھ اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔آئی ایس او وفد میں ڈویژنل صدر محمد عابدی، نائب صدر مصطفی رئیسی، جنرل سیکریٹری ظفر حیدر،محمد حیدر نقوی اطلاعات سیکریٹری، انچارج برائے پروفیشنل ادارہ جات مزمل حسین،انچارج برائے محبین سلمان رضا شامل تھے۔

کراچی : ماہ محرم الحرام کی مناسبت سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے وفد کے ڈویژنل صدر محمد عابدی کی سربراہی میں شہر بھر میں علماء کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آئی ایس او رہنماؤں نے مرکزی ایڈشنل سیکریٹری شیعہ علماء کونسل مولانا ناظر عباس تقوی،مولانا حسن ظفر نقوی، مولانا علی رضا رضوی، مولانا زکی باقری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقاتیں کیں۔ ملاقات کے موقع پر ایام عزا میں کراچی بھر میں منعقد ہونے والی مجالس عزا،تعلیمی اداروں میں یوم حسین ع کے انعقاد، نماز دوران مرکزی جلوس اور خصوصاً قومی مسائل کے حوالے سے گفتگو کی، اس موقع پر علمائے کرام نے آئی ایس او کی جانب سے سال بھر کی جانے والی تعلیمی کاوشوں کو سراہتے ہوئے آئی ایس او کے ساتھ اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔آئی ایس او وفد میں ڈویژنل صدر محمد عابدی، نائب صدر مصطفی رئیسی، جنرل سیکریٹری ظفر حیدر،محمد حیدر نقوی اطلاعات سیکریٹری، انچارج برائے پروفیشنل ادارہ جات مزمل حسین،انچارج برائے محبین سلمان رضا شامل تھے۔