Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

سیاست نہیں جہاد ہے، آئین اور قانون میں رہتے ہوئے حقیقی آزادی کیلئے پُرامن جدوجہد کرتا رہوں گا، عمران خان

اسلام آباد: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں غلام نہیں رہ سکتا اگر جان قربان کرنا پڑی تو اس سے گریز نہیں کروں گا، یہ سیاست نہیں جہاد ہے اور اب لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔نجی ٹی وی سے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ جب معاشرہ ظلم کے آگے جھک جاتا ہے تو تباہ ہوجاتا ہے، غلام نہیں رہ سکتا، مجھے آزادی کی قدر ہے، مجھے کوئی بھی قربانی دینی پڑے، میں تیار ہوں۔ حقیقی آزادی کے لیے مجھے جان بھی قربان کرنی پڑے تو میں کروں گا، غلاموں کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی، آزادی اونچی پرواز دیتی ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ میں ملک کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا، آئین اور قانون میں رہتے ہوئے پُرامن جدوجہد کروں گا۔عمران خان نے یہ بھی کہا کہ بیرونی سازش سے چوروں کو ملک پر مسلط کیا گیا، جمہوریت میں کسی چینل کو بغیر نوٹس بھیجے بند نہیں کیا جاسکتا۔ 25 مئی کو ظلم کرنے والوں کا حساب ہوگا، جن لوگوں نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا اُن کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular