
جاپانی حکومت کے ترجمان نے بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاپان نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف تشدد کے الزام میں 4 انفرادی اسرائیلی آباد کاروں کے اثاثے منجمد کرکے ان پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ جاپان کی چیف کیبنٹ سیکرٹری یوشیماسا حیاشی نے کہا کہ مغربی کنارے میں کچھ اسرائیلی آباد کاروں کی پرتشدد کارروائیوں میں گزشتہ اکتوبر سے اضافہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال میں اور جی 7 ممالک اور دیگر کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے، جاپان نے پرتشدد کارروائیوں میں ملوث 4 اسرائیلی آباد کاروں کے اثاثے منجمد کرنے کے فیصلہ کیا۔


































