
دمشق: اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق میں رہائشی عمارت پر تین میزائل داغ دیے، بچوں اور خواتین سمیت سات افراد شہید ہوگئے، گیارہ سے زائد زخمی ہیں۔ حملہ دمشق کے مضافاتی علاقے میزہ میں ایرانی سفارت خانے کے قریب ہوا۔ اسرائیل نے مقبوضہ شامی گولان کی سمت سے تین میزائلوں سے فضائی جارحیت کا آغاز کیا۔ حملے میں املاک کو بھاری نقصان پہنچا۔ صیہونی فوج نے دعویٰ کیا کہ نشانہ بنائی گئی عمارت میں حزب اللہ اور ایرانی پاسداران انقلاب کے اہلکاروں کی ملاقات جاری تھی۔ شام کی وزارت خارجہ نے اسرائیلی جارحیت کو بے دفاع شہریوں کے خلاف وحشیانہ جرم قرار دیا۔


































