
غزہ : اسرائیل کے غزہ پر وحشانہ حملے جاری ہیں۔ صیہونی جنگی طیاروں نے النصیرات کیمپ اور زیتون پر بموں کی برسات کردی۔ جبکہ غزہ سٹی میں بھی رہائشی عمارتوں اور مکانات کو نشانہ بنایا۔ حملے میں انیس افراد شہید اور بیس سے زائد زخمی ہوگئے۔ اسرائیل نے دیر البلاح میں کار پر بھی میزائل حملہ کیا۔ حملے میں چھ فلسطینی شہید ہوئے۔


































