
غزہ: اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری ہیں۔ جنگی طیاروں نے وسطیٰ غزہ میں گھروں پر بمباری کردی۔ حملے میں چالیس فلسطینی شہید اور سو سے زائد زخمی ہوگئے۔ صیہونی فورسز نے دیر البلاح اور زوائد ہ پر بھی بم گرائے جبکہ جنوبی غزہ میں مسجد الفاروق کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔ صیہونی حملوں میں خواتین اور بچے بھی اسرائیل بربریت کا نشانہ بنے۔ وزارت صحت کے مطابق بدھ کی سہ پہر اور جمعرات کی درمیانی شب غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 100 فلسطینی شہید اور 132 زخمی ہوئے۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے کوآرڈینیشن آف ہیومینٹیرین افیئرز نے تازہ ترین جائزے میں خبردار کیا ہے کہ غزہ میں جنگ جاری رہی تو شہریوں کی اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔


































