
غزہ : صیہونی فوج نے رات بھر غزہ کے مختلف علاقوں پر حملے جاری رکھے۔ حملوں میں چھیاسٹھ فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ غزہ جنگ ایک سو چونتیس ویں روز میں داخل ہوگئی۔ صیہونی فوج کے رہائشی علاقوں پر وحشیانہ حملے جاری ہیں۔ جنگی طیاروں نے رات گئے بیت حنون۔زیتون۔ خان یونس اور جبالیہ کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا جبکہ صبح سویرے صبح سویرے دیرالبلاح۔ زوائدہ اور غزہ سٹی پر فضائی حملے کئے۔ جس میں سترہ فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ چوبیس گھنٹوں میں شہدا کی تعداد ایک سو بارہ تک جاپہنچی۔
ادھر رفح میں زمینی آپریشن کی اطلاعات سے فلسطینیوں میں سراسیمگی پھیلی ہوئی ہے۔ رفح میں 13 لاکھ سے زیادہ فلسطینی پناہ گزین ہیں اور ان کیلئے کوئی محفوظ ٹھکانہ موجود نہیں ہے۔ صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے گذشتہ روز نیوز کانفرنس میں ایک بار پھر کہا ہے کہ حماس سے معاہدے کے باجود رفح میں آپریشن ضرور کیا جائے گا۔


































