
ایمسٹرڈیم: نیدر لینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں فٹبال میچ کے بعد فلسطینی پرچم کی توہین پر فلسطینی حامی بپھر گئے اور اسرائیل کے حامیوں کی ٹھکائی کردی۔ مارپیٹ میں گیارہ اسرائیلی زخمی ہوگئے۔ گذشتہ روز کئی گھنٹے تک ایمسٹرڈیم میدان جنگ بنا رہا۔ اسٹیڈیم سے شروع ہونیوالی لڑائی شہر میں پھیل گئی اور کئی مقامات پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ پولیس نے امن عامہ کو نقصان پہنچانے کے الزام میں باسٹھ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ اسرائیلی حکام نے اپنے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سڑکوں پر جانے سے گریز کریں اور اپنے ہوٹل کے کمروں میں رہیں۔ اسرائیل نے دو جہاز بھیج کر اپنے شہریوں کو نیدر لینڈ سے نکال لیا۔


































