
دوحہ: حماس نے کہاہےکہ اسرائیل کی جانب سے دوبارہ جنگ شروع کرنے کی دھمکیاں بے سود ہیں۔ اسرائیل کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہےکہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو ذاتی اور متعصبانہ وجوہات کی بنا پر معاہدے پر عمل درآمد میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں ۔ان کا واحد مقصد اسیروں کی رہائی ہے۔ حماس نے کہاہےکہ جنگ بندی مذاکرات ہی اسرائیل کے لیے اپنے اسیروں کی جان بچانے کا واحد راستہ ہے۔ حماس جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے مذاکرات کے فوری آغاز کے لیے تیار ہے۔ بیان میں کہاگیاہے کہ اسرائیلی حکومت معاہدے کی خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہے اور اپنا دوسرا مرحلہ شروع کرنے سے انکار کر رہی ہے۔ اس تاخیر سے اسرائیل کی تنہائی میں اضافہ ہوگا اور دنیا کے سامنے اس کے بیانیے کی جھوٹی باتوں کو بے نقاب کیا جائے گا۔


































