
تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے وزیر دفاع یوو گیلنٹ کو برطرف کردیا۔ ان کی جگہ اسرائیل کاٹز کو نیا وزیردفاع مقرر کیا گیا ہے۔ بنیامین نیتن یاہو نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ اور لبنان میں جنگوں کے انتظام پر گیلنٹ اعتماد کھو چکے تھے۔ گزشتہ چند ماہ میں ان پر اعتماد ختم ہو گیا تھا جس کی وجہ سے انہیں فارغ کرنے کا فیصلہ کیا۔ برطرفی کے بعد اپنے بیان میں یوو گیلنٹ نے کہا کہ اسرائیل کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کام کرنا ہمیشہ میری زندگی کا مشن رہے گا۔


































