Fri Oct 16, 2026

احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی فوج اور انٹیلی جنس کو حماس کے حملے کا علم تھا، دستاویز

تل ابیب: خفیہ اسرائیلی دستاویز میں انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیلی فوج اور انٹیلی جنس کو حماس کے حملے اور ڈھائی سو شہریوں کے اغوا کا تین ہفتے پہلے علم ہوگیا تھا۔ اسرائیل کے کان پبلک براڈکاسٹر کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے غزہ ڈویژن میں مرتب کی گئی دستاویز میں خبردار کیا گیا تھا کہ حماس اسرائیل پر بڑے پیمانے پر حملے کی تربیت کر رہی ہے جس کے دوران بڑے پیمانے پر یرغمالی بنائے جائیں گے۔ دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس کی اعلیٰ ترین سطح کو حملے سے قبل اس کی کچھ تفصیلات کا علم تھا۔ رپورٹ کے مطابق یہ دستاویز گذشتہ سال انیس ستمبر کو تقسیم کی گئی تھی اور اس میں حماس کے ایلیٹ یونٹس کی طرف سے کی جانے والی مشقوں کے سلسلے کو تفصیل سے بیان کیا گیا تھا۔ دستاویز کے مطابق مشقوں میں اسرائیلی قصبوں اور فوجی چوکیوں پر چھاپوں کے لیے ڈرلنگ اور غزہ کے اندر فوجیوں اور شہریوں کو یرغمال بنانے کے بارے میں تربیت دینا شامل ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular