
شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج کے مظالم جاری ہیں۔ بیت لاحیا میں اسرائیلی بمباری سے شہادتیں سو سے تجاوز کرگئیں۔ شہدا میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔درجنوں افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق لاپتہ اور ملبے تلے دبے افراد کے زندہ بچنے کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں۔ شہدا کی مجموعی تعداد بیالیس ہزار چھ سو تین سے تجاوز کرگئی۔ ۔
جبالیہ میں اسرائیلی فوج کا محاصرہ 16 روز میں داخل ہوگیا ہے۔ القسام بریگیڈ نے جبالیہ میں اسرائیلی مرکاوا ٹینک کو تباہ کردیا۔ حملے میں اسرائیلی فوجی آپریشن کا کمانڈر کرنل احسن ڈکسا اور چار فوجی ہلاک ہوگئے۔


































