
تل ابیب :اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے بیٹے یاہیر نیتن یاہو نے اسرائیلی فوج کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ امریکا میں مقیم یاہیرنتین یاہو نے سات اکتوبر کی تحقیقات روکنے کے عدالتی فیصلے پر کہا کہ اگر کچھ غلط نہیں ہوا تو فوج کیوں تحقیقات سے بچ رہی ہے۔ یاہیر نیتن یاہو نے ہائیکورٹ کی جانب سے سات اکتوبر کی تحقیقات روکنے کے فیصلے پر کہا کہ اگر کچھ غلط ہوا ہے تو ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہئے۔سوشل میڈیا ایکس پر اپنے ایک پیغام میں یاہیر نیتن یاہو نے کہا کہ سات اکتوبر کی ذمہ داری فوج کو قبول کرنی چاہئے۔حماس کا حملہ سیاسی نہیں فوجی ناکامی تھی اور اس کی ذمہ داری فوج اور خفیہ ایجنسی کے سربراہان پر عائد ہوتی ہے۔یاہیر کے مطابق ان کے والد متعدد بار حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کرچکے ہیں۔


































