
تل ابیب: اسرائیلی آرمی چیف ایال زامیر نے کہا ہے کہ فوج کو بجٹ میں کمی کا سامنا ہے۔ جس کے باعث اس کی جنگی تیاریاں متاثر ہو رہی ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق فوج کو تقریباً 40 ارب شیکل، یعنی 12 ارب 30 کروڑ ڈالر کے بجٹ خسارے کا سامنا ہے۔ یہ خسارہ مسلسل فوجی کارروائیوں اور ریزرو فوجیوں کی تعیناتی پر آنے والے اخراجات کے باعث بڑھا ہے۔ اسرائیلی آرمی چیف ایال زامیر نے فوج کو درپیش شدید مالی بحران پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایال زامیر نے کہا ہے کہ فنڈز کی کمی ایسے وقت میں فوج کی استعداد کو نقصان پہنچا رہی ہے جب وہ کئی محاذوں پر سرگرم ہے۔


































