
بیروت : لبنان کے رہائشی علاقوں پر صیہونی فضائی حملے جاری رہے۔ جبکہ دمشق کے مضافات کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ صیہونی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے علاقے حارث میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا۔ میزائل لگنے سے عمارت کو نقصان پہنچا۔ حملے میں ایک لبنانی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔
جنگی طیاروں نے شام کے دارالحکومت دمشق پر بھی حملہ کیا جس میں ایک عمارت کو نقصان پہنچا۔ ضلع بنت جبیل میں گائیڈڈ میزائل نے طائرہ قصبے میں ایک کار کو نشانہ بنایا۔ جس میں دو افراد شہید ہوئے۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے جبل البطم کے مضافات اور حروف قصبے پر مزید فضائی حملے کیے۔
چوبیس گھنٹوں کے دوران سولہ لبنانی شہید اور نوے زخمی ہوئے۔سات اکتوبر کے بعد سے جاری صیہونی حملوں میں لبنان میں شہدا کی مجموعی تعداد تین ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔


































