
بیروت : اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی لبنان میں چار مقامات پر حملے کیے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق حملوں میں حزب اللہ کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔جن میں بیرکس، میزائل اور ڈرونز سائٹس اور دیگر تنصیبات شامل ہیں۔ حزب اللہ نے بھی جوابی حملہ کیا ہے جس میں پندرہ مقامات پر میزائل اور ڈرونز حملے کیے گئے ہیں۔حزب اللہ کے مطابق حملوں میں اسرائیلی فوجیوں اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ جس میں کئی میزائل اور ڈرونز کامیابی سے ہدف تک پہنچے ہیں۔ حزب اللہ کے مطابق اسرائیلی حملوں اور دھمکیوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا جب تک غزہ پر اسرائیلی حملے بند نہیں کیے جاتے حزب اللہ شمالی اسرائیل پر حملے جاری رکھے گی۔


































