
غزہ : اسرائیل کی نہتے فلسطینیوں پر جارحیت تھم نہ سکی۔ مسلسل بمباری اور حملوں کو ایک سو چھتیس روز ہوگئے۔ چوبیس گھنٹوں میں ایک سو ستائیس فلسطینی شہید ہوگئے۔ طبی سہولیات کے فقدان پر النصر اسپتال میں آٹھ افراد شہید ہوگئے۔ جس کے بعد شہداء کی تعداد اٹھا ئیس ہزار نو سو پچاسی ہوگئی۔ وسطی غزہ میں بھوک سے بے حال امدادی ٹرکوں کی جانب لپکتے فلسطینیوں پر قابض فوج نے گولیاں برسادیں۔ وزارت صحت کے مطابق بجلی اور آکسیجن کی سپلائی منقطع کرنے کے بعد خان یونس کے اسپتال میں 8 افراد شہید ہوئے۔ حماس کی جوابی کارروائیوں میں ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا۔ اسرائیلی وزیر بینی گینٹز نے دھمکی دی ہے کہ حماس دس مارچ تک تمام یرغمالیوں کو رہا کردے ورنہ رفح میں زمینی کارروائی شروع کردی جائے گی۔


































