
زاہدان: ایران نے پاکستانی سرحد سے ملحقہ صوبہ سیستان بلوچستان میں کارروائی کے دوران چھ دہشت گردوں کو ہلاک اور دو کو گرفتار کر لیا۔ صوبائی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ گروپ میں شامل دہشت گرد غیر ملکی تھے اور ان کے قبضے سے صیہونی ایجنڈے سے متعلق دستاویزات بھی برآمد کی گئی ہیں۔ دہشت گردوں سے مختلف قسم کے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔ جھڑپ کے دوران دو انٹیلیجنس اہلکار اور ایک پولیس افسر زخمی ہو گئے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مسلح دہشت گرد مشرقی سرحد کے راستے ملک میں گھس آئے تھے۔ گروہ ایران کے اندر تخریب کاری، دہشت گردی اور جاسوسی کے مشن پر تھا جس کا ہدف ملک کے مشرقی علاقے میں ایک اہم اسٹریٹیجک تنصیب کو نشانہ بنانا تھا۔


































