Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

جنگ بندی معاہدے کے خاتمے کا ذمہ دار اسرائیل ہے، ہاریٹز

تل ابیب : اسرائیلی اخبار ہاریٹز نے جنگ بندی معاہدے کے خاتمے کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹہرایا ہے۔ ہاریٹز نے اپنے اداریہ میں لکھا کہ حماس نہیں نیتن یاہو حکومت معاہدے کے نفاذ اور یرغمالیوں کی واپسی کو روک رہی ہے۔ اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر حملے شروع کرکے جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کو پارہ پارہ کر دیا۔ اخبار نے لکھا کہ جنگ بند کے سولہویں دن فریقین کو دوسرے مرحلے پر بات چیت شروع کرنی تھی لیکن اسرائیل نے انکار کردیا۔ اسرائیل نے فلاڈیلفی کوریڈور سے انخلا کا وعدہ بھی توڑا۔ اخبار نے لکھا کہ اسرائیل کے معاہدے کو برقرار رکھنے سے انکار کی وجہ سے امریکی ایلچی وٹکوف نے نئی تجاویز دیں۔ حماس کی جانب سے ان تجاویز کو مسترد کرنے کو جنگ دوبارہ شروع کرنے کا جواز قرار دینا بے ایمانی اور ہیرا پھیری کے سوا کچھ نہیں ہے۔ اخبار نے لکھا کہ اسیروں کی رہائی کیلئے جنگ شروع کرنے کا دعویٰ بھی جھوٹ ہے کیونکہ جنگ سے کوئی اسیر رہا نہیں ہوا۔ فوجی دباؤ یرغمالیوں کو خطرے میں ڈالتا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular