Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

اسرائیل فلسطینی قیدی خواتین کو بانجھ بنارہا ہے، اقوام متحدہ

جنیوا : اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے انسانی حقوق نے اسرائیلی قید میں فلسطینی خواتین اور لڑکیوں سے ظالمانہ رویہ اختیار کرنے کی تصدیق کی ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق قید خواتین کو منصوبے کے تحت جسمانی تشدد اور ذہنی اذیت دی جارہی ہے۔لڑکیوں کو خاص ایام میں پیڈ فراہم نہیں کیے جارہے ہیں جس سے وہ مختلف امراض میں مبتلا ہورہی ہیں اور ان کی ماں بننے کی صلاحیت کو کم کرنے کے لیے انہیں مختلف اقسام کی ادویات دینے کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔ دوسری طرف یونیسیف نے قرار دیا ہے کہ غزہ کی جنگ کا سب سے زیادہ نشانہ بچے بنے ہیں۔
عالمی ادارہ برائے اطفال یونیسیف نے عالمی برادری سے غزہ میں فوری طور پر غذائی اور طبی امدار بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ادارے کے مطابق اگر غذائی امداد نہ پہنچائی گئی تو ہزاروں بچے رواں ماہ کے آخر تک بھوک سے دم توڑ دیں گے۔ اس وقت بھی غزہ میں کئی بچے موت کے قریب ہیں جنہیں شدید غذائی قلت کا سامنا ہے۔بہت سے بچے ایک وقت کے کھانے سے بھی محروم ہیں اور جو ان کو کھانے کو ملتا ہے وہ ان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے ناکافی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular