
غزہ : غزہ سے گرفتار الرضوان اسپتال کے ڈاکٹر کی اسرائیلی جیل میں ہلاکت کے بعد تین سو دس گرفتار ہیلتھ ورکرز کی زندگی کو بھی خطرات لاحق ہے۔ غزہ کے حکام نے تمام ہیلتھ ورکرز کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ فلسطینی نیشنل انشیوایٹو کے سیکریٹری جنرل مصطفیٰ برغوثی نے کہا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینی ڈاکٹر ایاد الرنتیسی کی موت کو مہینوں تک کیوں چھپائے رکھا جبکہ وہ گزشتہ سال نومبر میں شن بیٹ کے تفتیشی مرکز میں مبینہ طور پر ہلاک ہو گئے تھے۔ فلسطینی اتھارٹی نے غزہ سے گرفتار کیے گئے تین سو دس سے زائد ہیلتھ ورکرز اور ڈاکٹرز کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔


































