
نیویارک : اقوام متحدہ نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کو غزہ کی بیس فیصد اراضی تک محدود کررہا ہے۔ گنجان آباد شہر میں فلسطینیوں کو زمین سے بے دخل کرنا اور ایک بہت بڑی آبادی کو مختصر علاقے تک محدود کرنے سے طبی مسائل بڑھ گئے ہیں۔ غزہ میں سیوریج کا مسئلہ خطرناک بحران میں تبدیل ہوچکا ہے۔ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو غزہ سے پولیو وائرس مصر اور اسرائیل منتقل ہوسکتا ہے ۔جس سے بیماری کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کی عالمی کوششوں کو شدید دھچکا لگے گا۔


































