
نیویارک : اقوام متحدہ کے نمائندے خصوصی برائے خوراک مائیکل فخری نے اسلحہ ساز اداروں سے فوری طور پر اسرائیل کو اسلحے فراہمی بند کرنے کی اپیل کی ہے۔ اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی مائیکل فخری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہےکہ اسرائیل جنگی جرائم میں ملوث ہے۔فلسطینیوں تک امداد اور خوراک مناسب مقدار میں نہیں پہنچ رہی ہے۔ اسرائیل جنگی جرائم ،انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہے ایسے میں اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے والی کمپنیاں بھی انسانیت کے خلاف جرائم میں مدد کے زمرے میں آسکتی ہیں۔ اس لیے فوری طور پر اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی بند کردی جائے تاکہ فلسطینیوں کی مشکلات میں کسی حد تک کمی لائی جاسکے۔


































