
لندن : انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ادارے یورو میڈ نے اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ جان بوجھ کر اقوام متحدہ کے زیر انتظام کیمپوں پر حملے کررہا ہے۔ اسرائیلی فورسز غزہ کی پٹی میں اقوام متحدہ کے زیر انتظام پناہ گاہوں کو بار بار بمباری اور آگ لگا کر بے گھر فلسطینیوں کو غیر مستحکم کرنے کی پالیسی پر عمل کررہی ہے۔ ادارے نے اپنی رپورٹ میں شاطی کیمپ میں واقع اسماسی اسکول، عبدالفتاح حمود اسکول اور النصیرات پناہ کیمپ سمیت کئی مثالیں دی ہیں جہاں پناہ گزین کیمپوں پر حملوں میں متعدد بے گناہ فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے۔ یورو میڈ کے مطابق اسرائیلی کارروائیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ شہریوں کی ہلاکتیں روکنے کیلئے کوئی بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے گریزاں ہے۔


































