Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

اسرائیل ایرانی ایٹمی تنصیابت پر حملہ کا سوچے بھی نہیں، روس

ماسکو: روس نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ کرنے کے بارے میں سوچے بھی نہ۔ روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریاب کوف نے کہاکہ ہم یہ بار بار انتباہ کر چکے ہیں کہ اسرائیل ایرانی تنصیبات پر حملہ کرنا تو درکنار اس بارے میں سوچنے سے بھی گریز کرے۔ اگر ایسا ہوا تو یہ ایک بہت بڑی تباہی پر مبنی پیش رفت ہوگی اور علاقے میں ان تمام اصولوں کی خلاف ورزی ہوگی جو علاقے کے ملکوں کا جوہری بموں سے تحفظ ممکن بناتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ روس اور ایران کے درمیان مسلسل رابطہ ہے اور یہ رابطہ خطے کی موجودہ کشیدگی کے علاوہ بھی ہر سطح پر رہتا ہے۔
واضح رہے کہ ایران نے اسرائیل پر یکم اکتوبر کو جوابی میزائل حملہ کیا تھا تو اس وقت سے یہ افواہیں موجود ہیں کہ اب اسرائیل ایک بار پھر ایران پر بھی حملہ کرے گا۔ اس سلسلے میں اسرائیل کے ایران میں ممکنہ اہداف بھی زیر بحث آرہے ہیں۔ جن میں ایرانی جوہری اور تیل سے متعلق تنصیبات اسرائیل کے نشانے پر آنے کا خدشہ ظاہر کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular