
نیویارک : اقوام متحدہ نے کہاہے کہ اسرائیل غزہ میں ضرورت مندوں کیلئے امداد کی فراہمی میں مسلسل رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے گذشتہ روز دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور اوچا کی امداد روکنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حکام غزہ میں امداد نہیں پہنچنے دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکام نے اقوام متحدہ کی 21 میں سے امداد فراہمی کی صرف 10 کوششوں میں تعاون فراہم کیا۔ سات کو صاف انکار کر دیا گیا، تین میں رکاوٹ ڈالی گئی اور ایک سیکیورٹی اور لاجسٹک چیلنجز کی وجہ سے منسوخ کر دی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی ٹیلی کمیونیکیشن فراہم کرنے والے خبردار کر رہے ہیں کہ ایندھن کی قلت کی وجہ سے ان کی خدمات کل سے بند ہونا شروع ہو سکتی ہیں۔


































