Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

آئی ایس او کا سیلاب متاثرین کیلئے ملک بھر میں ریلیف کیمپس قائم کرنے کا اعلان

لاہور : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے امدادی کیمپس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ مرکزی کیمپ لاہور میں آئی ایس او کے مرکزی سیکرٹریٹ کیساتھ قائم کیا گیا ہے۔ کیمپ میں مرکزی صدر زاہد مہدی نے شرکت کی اور ورکنگ کے حوالے سے جائزہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امامیہ اسکاؤٹس نے فلڈ ریلیف ورکنگ کا آغاز کر دیا ہے، اس مہم میں میڈیکل کیمپس اور ادویات کی فراہمی، اشیائے خورونوش اور کپڑے فراہم کئے جائیں گے، فلڈ ریلیف مہم میں سینکڑوں امامیہ اسکاؤٹس کی ٹیمیں تشکیل پا چکی ہیں، جو متاثرہ علاقوں میں کام کر رہی ہیں۔ مرکزی انچارج غیور نقوی نے سیلاب متاثرین کیلئے شروع کی جانیوالی امدادی کارروائیوں کے بارے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ امامیہ اسکاؤٹس اور المصطفٰی ٹرسٹ کے زیراہتمام ملک کے اہم مقامات پر فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دیئے گئے ہیں، جن میں کراچی ، فیصل آباد، ملتان اور لاہور شامل ہیں، جبکہ دو روز قبل سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے فنڈ ریزنگ مہم کا آغاز لاہور سے کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سگنلز پر موجود اسکاؤٹس کی ٹیم اپنے پاکستانی بھائیوں کیلئے امداد اکٹھی کر رہے ہیں، جس میں مخیر حضرات بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں اسکاؤٹس اپنے فرائض بخوبی انجام دے رہیں، جبکہ ان کی معاونت کیلئے مزید اسکاؤٹس پر مشتمل ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، کیونکہ یہ ہمارا قومی و شرعی فریضہ ہے۔ انہوں نے تمام پاکستانی بھائیوں سے دردمندانہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنا قومی و شرعی فریضہ جانتے ہوئے اپنے آفت زدہ بھائیوں کی بھرپور امداد کریں۔ خشک خوراک، خیمے، ادویات اور ضرویات زندگی کی اشد ضرورت ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular