
گلگت : اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کے ہمراہ موجودہ صورتحال اور جی بی حکومت میں شمولیت کے معاملے پر علامہ سید ساجد علی نقوی کی رہنمائی کی روشنی میں اہم بات چیت ہوئی۔
اسلامی تحریک گلگت بلتستان کا جی بی حکومت میں عوامی نکات اور اہم مسائل کے حل کی روشنی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان مرکزی سیکرٹری جنرل کی جانب سے کیا گیا، سب سے پہلے زمینوں کے معاوضے کے چیک بھی حقداروں کو تقسیم کیصئے گئے۔ اس موقع پر مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جناب محمد علی قائد، مرکزی سیکرٹری اطلاعات جناب زاہد علی آخونزادہ، گلگت، بلتستان رابطہ کمیٹی کے سربراہ حجۃ الاسلام علامہ شیخ مرزا علی ممبر جی بی اسمبلی جناب ایوب وزیری و دیگر تنظیمی ذمہ داران بھی موجود تھے۔


































