Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

اسلام آباد: ملی یکجہتی کونسل اور ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام عشق پیغمبراعظم(ص)مرکزِ وحدت مسلمین کانفرنس کا انعقاد، وحدت کا عظیم الشان عملی مظاہرہ

  1. اسلام آباد: ملی یکجہتی کونسل اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ”عشق پیغمبراعظم ﷺ مرکزِ وحدت مسلمین کانفرنس“ کےعنوان سے عظیم الشان کانفرنس منعقد ہوئی، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی شخصیت کسی مخصوص جماعت یا طبقے کے لیے نہیں بلکہ وہ رحمت للعالمین ہیں۔ اگر پوری دنیا کے لیے کوئی رول ماڈل ہے تو وہ ہمارے نبی ﷺ کی ذات مقدسہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر لگی ہوئی ہیں۔ ہمیں تفرقہ بازی کے ذریعے دست و گریباں کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ ہمارے درمیان ایسے علماء کی موجودگی ضروری ہے جو بابصیرت اور حکیمانہ انداز فکر رکھتے ہوں۔
  2. جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ نے کہا کہ وحدت و یکجہتی ایک زندہ پیغام ہے اور ہماری باوقار زندگی کا یہی راستہ ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے کمال برداشت کے ساتھ وحدت کا پیغام دے کر نظام کو بدلا، انہوں نے انسانیت کو ترجیح دی اور زہن سازی کے ذریعے مسلمانوں کو اسلام دشمنوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنا دیا۔
  3. مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی ذات مبارکہ پوری امت مسلمہ کےلئے نکتہ اتحاد و عشق ہے۔ پیغمبر اسلام(ص) کی بعثت کا مقصد ایسے معاشرے کا قیام تھا جس میں تمام بشریت کے لیے عادلانہ نظام ہو۔ جہاں زندگی کے تمام شعبوں میں عدل ہو۔ مظلوم کو انصاف ملے اور ظالم کو اس کی بربریت سے روکا جا سکے۔ آج اس شخصیت کا میلاد ہے جو وحدت کا پیغام لے کر آئے تھے۔ نبی کریم ﷺ کا یہ واضح پیغام ہے کہ کافروں کو اپنے اوپر غالب نہ ہونے دیا جائے۔ تمام مکاتب فکر ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ دیں دشمن خود بخود ناکام ہو جائے گا۔
    پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل سید نیئرحسین بخاری نے تقریب کے انعقاد پر مجلس وحدت مسلمین کی کوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تکفیریت اور انتہاپسندی کے فروغ میں آمریت کا بھرپور کردار رہا ہے۔
  4. مفسر قران شیخ محسن نجفی نے کہا کہ رسول کریم ﷺ نے جامع نظام حیات دیا ہے جو انسان کو شعور سے آشنا کرتا ہے۔ اس طرح کے اجتماعات کا انعقاد انتہائی ضروری ہے۔ اتحاد و وحدت کا یہ خوبصورت گلدستہ سجانے پر میں مجلس وحدت مسلمین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
    جماعت اہل حرم کے رہنما مفتی گلزار نعیمی نے کہا کہ بین المسالک ہم آہنگی کے لیے منتظمین کی یہ کوششیں لائق ستائش ہیں۔ علماء کی یہ بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ رسول اللہ ﷺ کی برداشت و تحمل کی خصوصیت کو معاشرے میں فروغ دیں تاکہ وحدت کی فضا قائم رہے اور تکفیریت کو شکست کا سامنا ہو۔
    ہدیۃ الہادی پاکستان کے رہنما مفتی معرفت حسین شاہ نے کہا کہ عالمی حالات اس امر کا تقاضا کرتے ہیں کہ امت مسلمہ اپنی بقا و سلامتی کے لیے جسد واحد بن جائے۔
  5. جمعیت علمائے پاکستان کے سیکریٹری جنرل پیر صفدر گیلانی نے کہا کہ اپنی عقیدت کا مرکز رسول ﷺ کو بنا کر اپنا لائحہ عمل طے کیا جانا چاہئے تاکہ تکفیریت کے نام پر امت واحدہ کے اتحاد کو پاش پاش کرنے والوں کو اپنے مذموم عزائم میں ناکامی دیکھنا پڑے۔
    مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمداقبال رضوی نے کہا کہ اخلاق رسول ﷺ پر اگر امت مسلمہ عمل کرتی تو آج دنیا پر مسلمانوں کی حکومت ہوتی۔
  6. مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل و ممبر پنجاب اسمبلی زہرا نقوی نے کہا کہ وطن عزیز کے استحکام کے لیے خواتین کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ملک کی باشعور اور باصلاحیت خواتین کی میدان عمل میں موجودگی انتہائی ضروری ہے۔
    امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدرعارف حسین الجانی نے کہا کہ نوجوانوں کی تربیت کے لیے بھی زمینہ سازی کی جائے۔ تعلیمی اداروں میں اسلامی تعلیمات پر خصوصی توجہ دی جائے۔
    پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ مختلف حکومتوں نے عالمی ایجنڈوں پر عمل کرتے ہوئے امت مسلمہ میں دانستہ طور پر اختلاف پیدا کیا۔
    کانفرنس سے، معین الدین محبوب کوریجہ، میاں محمد اسلم، ڈاکٹر طارق سلیم، ڈاکٹر عبد المالک مجاہد، ضیا اللہ شاہ بخاری، اصغر حسین سبزواری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular