Fri Oct 09, 2026

آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی

روزانہ کی خبریں

اسحاق ڈار کا نومنتخب او آئی سی سیکرٹری جنرل سے رابطہ، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نومنتخب او آئی سی سیکرٹری جنرل اسماعیل ولد شیخ احمد سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور انہیں اسلامی تعاون تنظیم کا سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان او آئی سی کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، جبکہ نومنتخب سیکرٹری جنرل مسلم امہ کے مفادات کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ فلسطین اور جموں و کشمیر سمیت مشترکہ امور کے حل کیلئے او آئی سی کا کردار انتہائی اہم ہے۔
ترجمان کے مطابق او آئی سی سیکرٹری جنرل نے پاکستان کی حمایت پر اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا اور تنظیم میں پاکستان کے اہم کردار کو سراہا. اسماعیل ولد شیخ احمد نے ایران تنازع ختم کرانے کیلئے پاکستانی قیادت کی کوششوں کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کاوشوں کو سراہا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نومنتخب او آئی سی سیکرٹری جنرل نے اسحاق ڈار کو مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر بھی مبارکباد دی۔ انہوں نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو علاقائی امن و سلامتی کیلئے اہم قرار دیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular