
بغداد: عراق کی تحریک استقامت نے صیہونی جارحیت کے جواب اور فلسطینیوں کی حمایت میں ایلات کے علاقے میں ام الرشراش کو ڈرون اور میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ ڈرونز کے ایلات میں داخل ہونے پر خطرے کے سائرن بجنے لگے۔ عراق کی تحریک استقامت نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کے خلاف جارحیت جاری رہنے کی صورت میں صیہونی فوجی ٹھکانوں اور اہم صیہونی اہداف پر حملے تیز کر دیئے جائیں گے۔


































