
بغداد : عراق کے شہر الکرادہ میں دو بینکوں کو بموں کا نشانہ بنایا گیا جس میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ادھر بصرہ میں امریکی فوج کے لاجسٹک قافلے پر نیا حملہ کیا گیا۔ لاجسٹک قافلے کو جریشان کی سرحدی گزرگاہ کے قریب نشانہ بنایا گیا۔ صدر برہم صالح نے ٹویٹ کیا کہ حالیہ دنوں کے دوران بغداد میں دھماکے، دہشتگردانہ اور مجرمانہ اقدامات ہوئے ہیں جو قابل مذمت ہیں۔ حملوں اور دھماکوں کا مقصد عراقی عوام کی سیکیورٹی اور ملکی استحکام کو نشانہ بنانا ہے۔ دوسری جانب عراقی فورسز کی ایک کاروائی میں تکفیری ٹولے داعش کے 70 عناصر ہلاک کر دئے گئے۔ ابھی تک کسی فرد یا گروہ نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔


































