
تہران : ایران میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی۔ اصلاح پسند امیدوار مسعود پزشکیان ایک کروڑ چار لاکھ پندرہ ہزار ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے۔ سابق ایٹمی مذاکرات کار ڈاکٹر سعید جلیلی نے 94 لاکھ تیہتر ہزار ووٹ لئے اور دوسری پوزیشن پر آئے۔ ووٹوں کی شرح چالیس فیصد رہی۔ کوئی امیدوار پچاس فیصد ووٹ حاصل نہ کرسکا۔
دونوں امیدواروں کے درمیان آئندہ جمعہ کو ون آن آن مقابلہ ہوگا۔


































