Fri Oct 09, 2026

حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی ریاض میں ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 36 زخمی

روزانہ کی خبریں

ایران 8 ہفتوں میں جنگ میں شدت لاسکتا ہے، دفاعی ماہر

دوحہ : دوحہ انسٹی ٹیوٹ کے پروفیسر محمد المصری کا کہنا ہے کہ ایران آئندہ تقریباً آٹھ ہفتوں کے دوران جنگ میں شدت لا سکتا ہے تاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر دباؤ بڑھایا جا سکے اور وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکنز کے نتائج متاثر ہوں۔
دوحہ انسٹی ٹیوٹ فار گریجویٹ اسٹڈیز کے پروفیسر محمد المصری نے ایران کی جانب سے آئندہ ہفتوں میں جنگ تیز کیے جانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے الجزیرہ سے گفتگو میں کہا کہ ایران آئندہ تقریباً آٹھ ہفتوں کے دوران دفاع کے بجائے جارحانہ حکمت عملی اختیار کرسکتا ہے۔ ان کے مطابق امریکی انٹیلی جنس حکام نے بھی اندازہ ظاہر کیا ہے کہ ایران جنگ کی رفتار اور شدت کا تعین امریکا کو کرنے دینے کے بجائے خود زیادہ جارحانہ کارروائیاں کرسکتا ہے۔ محمد المصری کا کہنا ہے کہ ایرانی قیادت سمجھتی ہے کہ موجودہ صورتحال میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر دباؤ بڑھایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی معیشت مزید نقصانات برداشت کرنے کی پوزیشن میں نہیں جبکہ ریپبلکن پارٹی بھی وسط مدتی انتخابات سے قبل مزید عدم استحکام کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ ان کے مطابق اسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایران کے لیے اس وقت جنگ میں شدت لانا اور ٹرمپ پر سیاسی دباؤ بڑھانا زیادہ فائدہ مند ہوسکتا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular