
تہران : ایران اور بحرین نے آٹھ سال سے معطل تعلقات کی بحالی کے لیے مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق کرلیا۔ تہران میں بحرینی وزیرِ خارجہ عبداللطیف الزیانی اور ایران کے قائم مقام وزیرِ خارجہ علی باقری کنی کے درمیان ملاقات ہوئی۔ جس میں دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ گہرے تاریخی، برادرانہ، مذہبی اور جغرافیائی تعلقات پر روشنی ڈالی۔ دونوں نے سیاسی تعلقات کو مکمل طور پر بحال کرنے کے لیے مستقبل کے مذاکرات کی بنیاد رکھنے کے لیے تفصیلی بات چیت کی۔ اور تعلقات کی بحالی کے لیے مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق کیا۔
دو ہزار سولہ میں سعودی عرب میں ممتاز شیعہ عالم شیخ باقر نمر کی پھانسی پر تہران اور ریاض کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے اور سعودی عرب نے ایران کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کر لیے تھے۔ بحرین نے ریاض کا ساتھ دیا اور ایران سے تعلقات منقطع کر لیے تھے۔


































