
غزہ : اسرائیلی فوج نے شجاعیہ اور غزہ سٹی میں حملے تیز کردئے۔ چوبیس گھنٹوں میں مزید سینتالیس فلسطینی شہید ہوگئے۔ صیہونی فوج نے شجاعیہ میں مکان کو نشانہ بنایا جس میں آٹھ افراد شہید ہوئے۔ غزہ سٹی پر حملے میں بھی گیارہ افراد جان سے گئے۔ حملوں میں شدت آنے کے بعد لوگ یہاں سے بھی نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔ البریج میں مکان پر بمباری سے تین جبکہ الشاطی میں مہاجر کیمپ پر حملے میں چار فلسطینی شہید ہوئے۔ خان یونس میں اسرائیلی فوج نے الحسنہ اسکول کو نشانہ بنادیا۔ رفح سٹی۔ شمالی غزہ۔ جبالیہ اور دیرالبلاح پر بھی فضائی اور زمینی حملے کئے گئے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران حملوں میں پچاس سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ شہدا کی مجموعی تعداد سینتیس ہزار سات سو پینسٹھ ہوگئی۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج شہر میں عمارتوں اور رہائشی تنصیبات کو نشانہ بنارہی ہے۔ شہدا کی درست تعداد کا اندازہ لگانے ہر گزرتے دن کے ساتھ مشکل سے مشکل تر ہوتا جارہا ہے۔


































