
سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی درندگی جاری ہے۔ بھارتی فورسز نے ضلع اننت ناگ میں سرچ آپریشن اور محاصرے کی آڑ میں تین نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے میر ہامہ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ قابض فوج نے گزشتہ روز بھی ضلع کلگام میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔ چند گھنٹوں میں شہدا کی تعداد چھ ہوگئی ہے۔ حریت رہنما عبدالحمید لون نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز نام نہاد جعلی مقابلوں میں کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہیں۔ادھر سری نگر کے علاقے حیدر پورہ میں جعلی مقابلے میں شہید کشمیریوں کے لواحقین نے پولیس کی تحقیقات مسترد کرتے ہوئے اسے من گھڑت قرار دیدیا۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ الطاف بٹ اور ڈاکٹرمدثر گل سمیت چار افراد کو بھارتی فورسز نے گذشتہ ماہ وحشیانہ تشدد کانشانہ بنانے کے بعد قتل کیا تھا۔ شہداکےجسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔


































