Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

یمن میں انسانیت سوز سانحہ، دنیا کی خاموشی پر سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے

صنعا : یمن میں انسانیت سوز سانحے پر دنیا کی خاموشی پر سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے اور
(YemenUnderAttack#)
یمن انڈر اٹیک ہیش ٹیگ کو ٹاپ ٹرینڈ بنادیا۔ یمن کی جیل پر عرب اتحاد کے فضائی حملے میں 70 افراد جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی ہوئے۔صارفین کا کہنا ہے کہ انسانیت کا خون ہورہا ہے اور دنیا خاموشی سے دیکھ رہی ہے۔ یمن کے معصوم بچوں اور خواتین کو دنیا نے بھلا دیا ہے۔یمن میں ہر دن عاشورہ کا ہے اور زمین کا ہر ٹکڑا کربلا ہے۔ صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعودی اتحاد کی جانب سے کیے جانے والے فضائی حملے کے نتیجے میں یمن میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہوگئی ہے اور وہاں بچے بھوک اور بمباری سے مررہے ہیں۔ٹوئٹر پر دنیا بھر سے صارفین کی جانب سے درخواست کی جارہی ہے کہ معصوم بچوں اور کمزور خواتین کے یوں قتلِ عام کو روکیں۔ ابھی تک اس انسانیت سوز سانحے پر عالمی رہنما اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیمیں خاموش ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular