
صنعا: غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے جواب میں یمن کے اسرائیل اور اسکے اتحادیوں کے بحری جہازوں پر حملے جاری ہیں۔
یمنی فوج نے بحیرہ احمر میں اسرائیلی ملکیتی جہاز پر میزائل حملہ کیا جس سے جہاز کو نقصان پہنچا۔ جبکہ امریکی سینٹ کام نے دعویٰ کیا ہے کہ یمن سے بھیجے گئے پانچ ڈرونز تباہ کردئے۔


































