
جدہ : ایرانی سفارتکار 6 سال بعد سعودی عرب پہنچ گئے۔ تینوں سفارتکار جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم میں عہدے سنبھالیں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے تازہ ترین پیش رفت کو دونوں فریقوں کے لیے اپنے سفارت خانوں کا دورہ کرنے کا ایک اچھا پیش خیمہ قرار دیا۔ ترجمان سعید خطیب زادہ نے عراق میں سعودی عرب سے جاری مذاکرات میں سعودی عرب کو ایران کی توقعات کے بارے میں بتا دیا تھا، مستقبل میں ہونے والی بات چیت میں نتائج ملنے کی امید ہے تاہم اس کے لیےسعودی حکام کو اپنے بیانات اور عمل پرتوجہ دینی ہوگی۔


































