
اسلام آباد: چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب کے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر مسلم لیگ ق، مجلسِ وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا نون لیگ ہی سے نہیں ریاستی مشینری اور الیکشن کمیشن سے بھی مقابلہ تھا۔ ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی پر چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ٹوئٹر کے ذریعے کارکنان اور پنجاب کے ووٹرز کاشکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ یہاں سے آگے کا واحد راستہ ایک ساکھ کےحامل الیکشن کمیشن کی زیرِنگرانی آزادانہ وشفاف انتخابات کا انعقاد ہے۔


































