
جدہ : سعودی عرب نے ایک عمرے کے فوری بعد دوسرے عمرے پرپابندی لگادی. پہلے اور دوسرے عمرےکے درمیان 10 روز کا وقفہ ضروری ہوگا۔ وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ آئندہ ایک عمرے سے فارغ ہوتے ہی دوسرے عمرے کا اجازت نامہ جاری نہیں کیاجائے گا یہ فیصلہ مملکت میں کورونا کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ فیصلے کا مقصد عمرہ زائرین کے درمیان فاصلے کے اصول پرعمل درآمد کویقینی بنانا ہے تاکہ زائرین کو وائرس سے محفوط رکھا جاسکے۔

































